Get Alerts

مسجد سے قرآن مجید اٹھا کر نذرآتش کرنے والا ملزم جیل بھجوادیا گیا

مسجد سے قرآن مجید اٹھا کر نذرآتش کرنے والا ملزم جیل بھجوادیا گیا

سیالکوٹ: تھانہ بڈیانہ کے علاقہ پنواناں میں بدبخت شخص نے مسجد سے قرآن مجید لاکر اسے نذر آتش کردیا جس پر لوگوں نے اسے پکڑ کر تشدد کے بعد پولیس کے حوالے کردیا ۔ پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم طالب حسین نے مسجد میں جا کر قرآن مجید لیااور اسے باہر لاکر آگ میں پھینک دیاجس سے قرآن مجید کے اوراک جل گئے ۔ لوگوں نے فوری طور پر اسے پکڑ لیااور وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسے پولیس کے حوالاے کردیا ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے علاقہ مجسٹریٹ شیخ عبدالرزاق کے حکم پر جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ بھجوادیا ہے ۔

ٹیگز: