تربت کے علاقے تاجبان سے مزید 5 افراد کی لاشیں برآمد

تربت کے علاقے تاجبان سے مزید 5 افراد کی لاشیں برآمد

کوئٹہ: تربت کے علاقے تاجبان سے 5 افراد کی لاشیں ملی ہیں.لاشوں کوشناخت کے لیےاسپتال منتقل کردیا گیا.اس سے قبل بھی ضلع تربت سے 30 کلو میٹر دور بلیدہ کے پہاڑی علاقے سے 15 لاشیں ملی تھی ۔ان 15 افراد کو قتل کیا گیا تھا۔ قتل کیے گئے افراد کا تعلق صوبہ پنجاب کے گجرات ،منڈی بہاؤالدین ،سیالکوٹ سےتھا۔ جاں بحق تمام افراد کا تعلق پنجاپ سے تھا جنہیں پہاڑوں پر لے جاکر گولیوں کا نشانہ بنایاگیا۔ یہ افراد غیر قانونی طور پر ایران کے راستے خلیجی ممالک جارہے تھے۔