سائفر کیس میں عمران خان کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہے: چیف جسٹس عامر فاروق کا فیصلہ جاری

سائفر کیس میں عمران خان کی سزا عمر قید یا سزائے موت ہے: چیف جسٹس عامر فاروق کا فیصلہ جاری
سورس: File

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر  گمشدگی کیس میں رہنماتحریک انصاف و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی ضمانت مسترد کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 10 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ 

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان پر سزا ئے موت یا عمر قید کی دفعات ہیں، شاہ محمود قریشی کو بھی اسی تناظر میں دیکھا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلاشبہ ضمانت سزا روکنا نہیں ہے۔ عمر قید یا سزائے موت کے ملزمان کو عدالتیں ضمانت دینے میں احتیاط سے کام لیتی ہیں، اس قسم کے کیسز میں جب تک معقول وجہ موجود نہ ہو ضمانت نہیں دی جا سکتی۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جرم پر اُکسانے، جرم کی سازش یا معاونت کرنے والے کو مرکزی جرم کرنے کی طرح ہی دیکھا جائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ عدالت ضمانت مسترد کر کے ہدایت کرتی ہے ٹرائل 4 ہفتے میں مکمل کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں