بڑے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی

بڑے اضافے کے بعد سونے کی قیمت میں بڑی کمی
سورس: File

کراچی: سونے کی قیمت میں مسلسل اضافےکے بعد آج ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کی کمی ہو گئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط کا سونا 1 ہزار 400روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 15 ہزار 100 روپے فی تولہ ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1 ہزار 200روپے کی کمی کے بعد 24 قیراط کا 10 گرام سونا 1 لاکھ 84 ہزار 414 روپے کا ہو گیا۔

 عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 5 ڈالرز کم ہو کر 1981 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔

مصنف کے بارے میں