لاہور:اداکار اور گلوکار فواد خان نے پاکستان آئیڈل کے ججز پینل میں شمولیت پر تنقید کے حوالے سے کہا ہے کہ ہر کسی کو اپنی رائے رکھنے کا حق حاصل ہے اور ضروری نہیں کہ ہر شخص ان کے بارے میں اچھی بات کرے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو لگتا ہے کہ وہ صرف اداکاری کرتے ہیں اور گلوکاری نہیں آتی، تو یہ ان کی رائے ہے اور ہر کسی کو آزادی رائے کا حق حاصل ہے۔
فواد خان نے ماہرہ خان کے ساتھ دوبارہ کام کرنے کے تجربے کے بارے میں بتایا کہ فلم ’نیلوفر‘ کی شوٹنگ کے دوران دونوں کے درمیان دوستانہ تعلقات مضبوط ہوئے، اور یہ تجربہ خوشگوار رہا۔
اداکار نے مزید کہا کہ جب انہوں نے فلم کی پیشکش بہروز سبزواری اور عتیقہ اوڈھو کو کی، تو کہا تھا کہ اگر وہ شامل ہوئے تو فلم کو چار چاند لگ جائیں گے۔
فواد خان اس وقت ملک کے سب سے بڑے موسیقی مقابلے پاکستان آئیڈل کے ججز پینل کا حصہ ہیں، جہاں ان کی شمولیت پر مختلف حلقوں میں ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔