اسلام آباد:وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر کی سیاسی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کی میوزیکل چیئر نے سیاستدانوں کے ضمیر کو مردہ کر دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کل تک وزیراعظم کی کابینہ میں شامل رکن آج خود اس کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ دے دیتا ہے اور پھر خود وزیراعظم بن جاتا ہے۔
خواجہ آصف نے واضح کیا کہ تحریک عدم اعتماد کسی ایک شخص کے خلاف نہیں ہوتی بلکہ یہ حکومت اور کابینہ کے خلاف بنتی ہے۔
ان کے مطابق آزاد کشمیر میں سیاسی غیر یقینی صورتحال کی بڑی وجہ یہی ڈرامائی اور غیر متوقع رویے ہیں جو جمہوری اداروں پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔