اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے حقیقی آزادی مارچ کیس میں سابق گورنر سندھ عمران اسماعیل اور سابق وفاقی وزیر شفقت محمود سمیت دیگر افراد کی بریت کی درخواستیں منظور کر لیں۔
عدالت نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنان کی بریت کی درخواستیں مسترد کر دی ہیں، جبکہ سابق گورنر اور وفاقی وزیر کے خلاف مقدمات میں عدالت نے انہیں بری کر دیا۔
ذرائع کے مطابق فیصلے کے بعد عمران اسماعیل اور شفقت محمود قانونی طور پر اس کیس سے آزاد ہو گئے ہیں، تاہم پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف قانونی کارروائی جاری رہے گی۔