Get Alerts

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ امریکہ، سرمایہ کاری اور تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ امریکہ، سرمایہ کاری اور تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور

واشنگٹن: سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے امریکہ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی۔ صدر ٹرمپ نے ولی عہد کی آمد پر خوشی کا اظہار کیا اور کہا کہ محمد بن سلمان مستقبل کے بادشاہ ہیں۔ صدر ٹرمپ نے سعودی فرمانروا سے اپنے اچھے تعلقات کا بھی ذکر کیا اور ولی عہد کو قابل رہنما قرار دیا۔

دونوں رہنماؤں نے اقتصادی اور سرمایہ کاری کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے دور میں امریکہ میں ایک سال کے اندر 21 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری آئی ہے اور سعودی عرب 600 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ سعودی ولی عہد نے اس رقم کو بڑھا کر ایک ٹریلین ڈالر تک لے جانے کا عندیہ دیا اور امریکہ کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش ظاہر کی۔

توانائی کے شعبے میں بھی اہم اقدامات کیے گئے۔ صدر ٹرمپ نے بتایا کہ پٹرولیم اور گیس ذخائر کو دوبارہ بحال کیا گیا ہے اور عوام کے لیے انرجی کی قیمتیں کم کی گئی ہیں۔

سلامتی کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی، صدر ٹرمپ نے ایران کی ایٹمی صلاحیت ختم کرنے اور ماضی میں ایران پر حملے کی تیاریوں کا ذکر کیا۔ سعودی ولی عہد نے کہا کہ دونوں ممالک مستقبل کی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے بنیادیں مضبوط کر رہے ہیں۔

دورہ کے دوران ٹیکنالوجی میں مزید پیش رفت کے لیے بھی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور امریکی-سعودی تعلقات کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیا گیا۔

ٹیگز: