پاکستان پر نظر رکھنے کے لیے بھارت امریکا کا ساتھ دے سکتا ہے،نک ہیلی

پاکستان پر نظر رکھنے کے لیے بھارت امریکا کا ساتھ دے سکتا ہے،نک ہیلی

نئی دہلی:امریکا باز نہ آیا،اہم ترین معاملے پر امریکا نے بھارت سے مدد مانگ لی، اقوام متحدہ میں امریکی سفیر نک ہیلی کا کہنا ہے کہ بھارت پاکستان پر نظر رکھنے کے لیے امریکا کا ساتھ دے سکتا ہے، حالیہ دنوں میں امریکی صدر نے افغانستان اور جنوبی ایشیا کے لیے نئی حکمت عملی کا علان کیا تھا، امریکی سفیر کا مزید کہنا تھا اس نئی حکمت عملی کی خاص بات امریکا اور بھارت کے تعلقات میں اضافہ کر نا ہے۔

امریکا کی افغانستان میں موجودگی اس بات کا ثبوت ہے کہ امریکا خطے میں دہشت گردوں کی محفوظ پنا گاہوں کو ختم کرنا ہے جو کہ امریکا کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں،اس مقصد کے لیے ہم اقتصادی اور ملٹری طریقے کار کو استعمال کر سکتے ہیں۔

نک ہیلی کامزید کا کہنا تھا ہم بھارت کے ساتھ اقتصادی اور فوجی تعاون میں اضافہ کریں گئے،نک ہیلی نے یہ باتیں امریکا ،بھارت فرینڈ شپ کونسل فورم کے اجلاس کو دوران کہیں۔نک ہیلی نے امریکا کی حالیہ حکمت عملی پر بات کرتے ہوئے کہا امریکا افغانستان کی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرتا رہے گا۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی ایشیا کے لیے نئی حکمت عملی کااعلان کی تھا جس میں بھارت کے افغانستان کردار میں اضافہ کیا گیا،جس کا مقصد بھارت کو چین کے مقابلے کے لیے تیار کرنا ہے۔پاکستان نے صدر ٹرمپ کی حالیہ پالیسی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا تھا۔