موجودہ حکومت کا ایجنڈا مہنگائی کے طوفان کی صورت میں سب کے سامنے ہے، سراج الحق

موجودہ حکومت کا ایجنڈا مہنگائی کے طوفان کی صورت میں سب کے سامنے ہے، سراج الحق
کیپشن: فوٹو فائل

لاہور :امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ سو دن کا پلان دینے والے آج 600 دن اور2 سال کی بات کر رہے ہیں،آج عام عوام مہنگائی کی وجہ سے فاقوں پرمجبور ہیں۔

سراج الحق نےختم نبوت کانفرنس سے خطاب کر تے ہو ئےکہا ہے کہآج مہنگائی نے غریب آدمی کی کمر توڑکررکھ دی ہے،آج عام عوام مہنگائی کی وجہ سے فاقوں پرمجبور ہیں،سو دن کا پلان دینے والے آج 600 دن اور2 سال کی بات کر رہے ہیں، موجودہ حکومت کا ایجنڈا مہنگائی کے طوفان کی صورت میں سب کے سامنے ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج پھرحکومت آئی ایم ایف اورورلڈ بینک کے آگے کشکول لے کرکھڑی ہے، ملکی دولت لوٹنے والوں اورکرپٹ مافیا کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کرپٹ چہرے ایک دفعہ پھربرسراقتدارہیں،کرپشن کے ناسورمیں ڈوبے چہرے ملکی دولت لوٹنے والوں کا کیسے احتساب کرینگے۔