سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، 9 دہشت گرد سمیت 2 داعش کمانڈر گرفتار

سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، 9 دہشت گرد سمیت 2 داعش کمانڈر گرفتار
سورس: File

لاہور: ملک بھرمیں چھپےدہشتگردوں  کےخاتمےکامشن جاری رکھتے ہوئےمحکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی)   نے پنجاب کےمختلف شہروں میں  انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 9 دہشت گرد سمیت 2 داعش کے اہم کمانڈر گرفتار کر لیے۔ 

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق دہشت گرد اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کر رے تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سےبڑی تعداد میں بارودی مواد،  12 ڈیٹو نیٹر، پراعما کارڈ، موبایل فونز، اسلحہ اور نقدی  برآمد  ہوئی ہے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کا بتانا ہے کہ کارروائیاں لاہور ، فیصل آباد، ننکانہ صاصب، رحیم یار خان، شیخوپورہ اور راولپنڈی میں کی گئی  جبکہ لاہور کے سرحدی گاوں سے داعش کے 2 اہم کمانڈر   گرفتار  کیے گئے ہیں۔


ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی شناحت روف،  زبیر،  ضیاء، وقار، امین، مسعود،  سرفراز،  حمید خان اور شاہد کے نام سے ہوئی۔ 

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق   رواں ہفتے 990 کومبنگ آپریشنز کے دوران 134 مشتبہ افراد گرفتار کیے  گئے جبکہ کومبنگ آپریشنز میں 41 ہزار 411 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) حکام کا کہنا ہےکہ  سی ٹی ڈی محفوظ پنجاب کے ہدف پر عمل پیرا ہے۔  دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہیں۔



مصنف کے بارے میں