نیوزی لینڈ   نے افغانستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ٹارگٹ دے دیا 

 نیوزی لینڈ   نے افغانستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ٹارگٹ دے دیا 

چنائی : نیوزی لینڈ نے افغانستان کو جیت کے لیے289 رنز کا ٹارگٹ دے دیا۔  آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ 2023ء کے 16 ویں میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف دے دیا۔

بھارت کے شہر چنائی کے ایم اے چدمبرم سٹیڈیم میں ہونیوالے آئی سی سی ورلڈ کپ 16 ویں میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا، نیوزی لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے اوپنرز ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، ڈیون کانوے 20 رنز بناکر آؤٹ جبکہ ول ینگ نے 54 رنز کی اننگز کھیلی، راچن رویندرا 32، ڈیرل مچل ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے۔کپتان ٹام لیتھم اور گلین فلپس نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سکور کو آگے بڑھایا، ٹام لیتھم 68 اور گلین فلپس 71 رنز بنا کر 47 ویں اوور میں نوین الحق کی گیند کا شکار بنے۔

افغانستان کی جانب سے عظمت عمرزئی اور نوین الحق نے 2،2 جبکہ مجیب الرحمان اور راشد خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔واضح رہے کہ کیویز نے ابھی تک ایونٹ میں تین میچز کھیلے ہیں اور تمام میں ہی فتح ان کے نام رہی، دوسری جانب انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست دینے والی افغان ٹیم نے تین میں سے ایک میچ جیتا اور دو میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مصنف کے بارے میں