بحیرہ عرب میں آئندہ ہفتے طوفان بن سکتا ہے، پاکستان کے ساحلی علاقوں کوخطرہ

 بحیرہ عرب میں آئندہ ہفتے طوفان بن سکتا ہے، پاکستان کے ساحلی علاقوں کوخطرہ
سورس: File

کراچی :بحیرہ عرب میں آئندہ ہفتے طوفان بن سکتا ہے۔ طوفان کی وجہ سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کوخطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔ 
عالمی ماہرِ موسمیات جیسن نکولس کا کہنا ہے کہ بحیرہ عرب میں آئندہ ہفتے طوفان بن سکتا ہے۔

ان  کاکہنا ہےکہ جنوب مشرقی بحیرہ عرب میں جمعرات کی رات ہوا کا ایک کم دباؤ بننے کا امکان ہے جو شدت اختیار کر کے آئندہ ہفتے سائیکلون بنا سکتا ہے۔


اس  سائیکلون سے عمان، یمن اور پاکستان کے  ساحلی علاقوں کو خطرہ رہے گا۔ عالمی ماہر موسمیات کے مطابق ہوا کا ایک اور کم دباؤ اس ہفتے خلیج بنگال میں بھی بن سکتا ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈپریشن کی صورت میں سسٹم کے ممکنہ اثرات شمال مشرقی بھارت اور بنگلا دیش پر رونما ہو سکتے ہیں۔

مصنف کے بارے میں