بنو ں: سیکیورٹی فورسز نے مغل کوٹ سیکٹر بنوں، خیبر پختونخوا میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 خوارج دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس کارروائی میں فتنۃ الخوارج کے طارق کچھی گروپ کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا، جس میں فتنۃ الخوارج کا سرغنہ طارق کچھی اور اس کا ساتھی حکیم اللہ عرف ٹائیگر بھی مارا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ بھی برآمد ہوا۔
ذرائع نے بتایا کہ طارق کچھی گروپ پچھلے دو سالوں سے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تھا اور فتنۃ الخوارج طالبان کے لیے بھتہ خوری میں بھی سرگرم تھا۔ مزید یہ کہ طارق کچھی دہشت گرد افغانستان سے پاکستان میں دراندازی کے لیے سہولت کار کا کردار ادا کرتا رہا ہے۔
یہ کارروائی سیکیورٹی فورسز کی مہارت اور موثر انٹیلی جنس ورک کا منہ بولتا ثبوت ہے، جس نے علاقے میں امن و امان کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔