واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، کمپنی ایک اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے کو تیار

واٹس ایپ صارفین کیلئے خوشخبری، کمپنی ایک اور دلچسپ فیچر متعارف کرانے کو تیار
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: سماجی رابطوں کیلئے دنیا بھر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والی ایپلی کیشن واٹس ایپ صارفین کیلئے نیا فیچر متعارف کرانے جا رہی ہے جس کے تحت کسی بھی تصویر کو سٹیکر میں تبدیل کرنا ممکن ہو گا۔ 
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کی ملکیت کمپنی واٹس ایپ اپنے ڈیسک ٹاپ ورژن کیلئے ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے۔ مذکورہ فیچر کے متعارف کرائے جانے پر صارفین کو کیپشن بار کے سامنے سٹیکر کا آئیکون دیکھنے کو ملے گا جسے استعمال کرتے ہوئے تصویر سٹیکر کی صورت میں بھیجی جا سکے گی۔ 
رپورٹ کے مطابق اس فیچر کے ذریعے صارفین کسی بھی تھرڈ پارٹی سافٹ وئیر کو استعمال کئے بغیر تصاویر کو سٹیکر میں بدل سکیں گے جس کے باعث واٹس ایپ کے ذریعے چیٹنگ کا مزہ اور بھی دوبالا ہو جائے گا تاہم یہ فیچر فی الحال ڈیسک ٹاپ ورژن کیلئے ہی ہو گا اور اینڈرائڈ یا آئی فون کیلئے اس کی دستیابی سے متعلق کچھ نہیں بتایا گیا۔