کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر مزید سستا

کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر مزید سستا

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت مزید کم ہو گئی۔

کاروبار کے آغاز پرانٹر بینک میں ڈالر 85 پیسے سستا ہو کر 296 روپے کا ہو گیا۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 296 روپے 85 پیسے پر بند ہوا تھا۔

دوسری طرف سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 سعودی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،24 قیراط1گرام سونے کی قیمت 231.98 ریال، 22 قیراط ایک گرام 212.65 اور 18 قیراط 173.99 ریال رہی جبکہ 21قیراط1گرام سونا 202.98 ریال میں فروخت کیا جاتا رہا۔

گولڈ مارکیٹ میں 21قیراط آٹھ گرام کی گنی 1,948.63 ریال، 22 قیراط ایک گرام کی گنی 2,041.43 ریال جبکہ 24 قیراط ایک گرام گنی 2,227.01 ریال اور1 کلوگرام سونا 233,604.13 ریال میں دستیاب رہا۔