چیف جسٹس پاکستان نے زبردست آغاز کیا ،18 بے ایمان لیڈروں کیلئے بہت مشکل وقت آگیا، اب پاکستان کے عوام راج کریں گے: فیصل واوڈ

 چیف جسٹس پاکستان نے زبردست آغاز کیا ،18 بے ایمان لیڈروں کیلئے بہت مشکل وقت آگیا، اب پاکستان کے عوام راج کریں گے: فیصل واوڈ

اسلام آباد :سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ آج چیف جسٹس پاکستان نے زبردست آغاز کیا ہے، نئے چیف جسٹس کے آغاز کے 10 دن دیکھنے کے ہیں۔

فیصل واوڈا نے نجی ٹی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہاکہ  آج چیف جسٹس پاکستان نے زبردست آغاز کیا ہے، نئے چیف جسٹس کے آغاز کے 10 دن دیکھنے کے ہیں۔ 18 بےایمان لیڈروں کیلئے بہت مشکل وقت آگیا ہے، اب پاکستان کے عوام راج کریں گے۔

فیصل واوڈا نے ایک سوال کے جواب میں  کہا کہ ہم تو پارٹی لیس ہیں، ہمیں ہمارے لیڈر نے کہیں کا نہیں چھوڑا، پاکستان کو تباہی پر لانے والے عوام کو بیروزگار کرنے والے سیاستدان ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ماضی میں ن لیگ نے بھی قاضی فائز عیسیٰ پر حملہ کیا تھا۔پی ڈی ایم نے بیانیہ بنایا تھا کہ نئے چیف جسٹس ان کی فرمائش پوری کریں گے۔

مصنف کے بارے میں