اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شاندار استقبال پر دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (پہلے ٹویٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ یہ خوبصورت استقبال پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے رشتے اور محبت کی عکاسی کرتا ہے۔
وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی ولی عہد سے خوشگوار اور بامقصد گفتگو ہوئی، جس میں دونوں رہنماؤں نے علاقائی چیلنجز اور دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔