Get Alerts

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف ایک ہوں گے، سعودی وزیر دفاع

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارحیت کیخلاف ایک ہوں گے، سعودی وزیر دفاع

ریاض : سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان ہونے والے اسٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدے (SMDA) کے بعد ایک اہم بیان جاری کیا ہے۔ یہ معاہدہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان گزشتہ روز دستخط ہوا۔

معاہدے کی خاص بات یہ ہے کہ اگر کسی بھی ملک پر بیرونی مسلح حملہ کیا گیا تو اسے دونوں ممالک پر حملہ سمجھا جائے گا۔ یہ معاہدہ دونوں ممالک کے گہرے تعلقات اور مضبوط سکیورٹی تعاون کی عکاسی کرتا ہے۔

سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان نے ایکس پر معاہدے کی خبر شیئر کرتے ہوئے کہا، "سعودیہ اور پاکستان، جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک"۔

اس سے قبل، وزیراعظم شہباز شریف کے طیارے کے سعودی فضائی حدود میں داخلے پر سعودی F-15 لڑاکا طیاروں نے ان کے طیارے کا شاندار استقبال کیا، جس نے دونوں ملکوں کے تعلقات کی گہرائی کو ظاہر کیا۔

ٹیگز: