Get Alerts

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ: پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کا شریک بن گیا

پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ: پاکستان حرمین شریفین کے تحفظ کا شریک بن گیا

اسلام آباد : پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نیا تاریخی دفاعی معاہدہ طے پا گیا ہے، جس کے تحت پاکستان اب حرمین شریفین کے تحفظ اور سعودی عرب کی سلامتی میں ایک اہم سٹریٹجک پارٹنر بن گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس معاہدے کی تیاری اور تکمیل میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا مرکزی کردار رہا، جنہوں نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط فوجی تعاون اور مشترکہ مشقوں کو ایک باقاعدہ اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سعودی عرب میں شاندار انداز میں استقبال کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ تعلقات محض سفارتی نہیں بلکہ عقیدت، اعتماد اور بھائی چارے کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں، خاص طور پر حرمین شریفین اور روضۂ رسولؐ کی حفاظت کی ذمہ داری کے پیش نظر۔

یہ دفاعی معاہدہ، جسے پاک سعودی سٹریٹجک باہمی دفاعی معاہدہ (SMDA) کہا جاتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون اور مشترکہ سلامتی کے حوالے سے ایک انقلابی پیش رفت ہے۔ معاہدے کے تحت اگر کسی ایک ملک پر جارحیت کی جاتی ہے تو اسے دونوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، جو خطے میں دفاعی اتحاد اور مشترکہ تحفظ کو مضبوط بنائے گا۔

یہ معاہدہ نہ صرف خطے میں امن اور عالمی سلامتی کو فروغ دے گا بلکہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی، سفارتی اور عسکری میدانوں میں تعاون کے وسیع امکانات بھی پیدا کرے گا۔

ٹیگز: