Get Alerts

وزیراعظم نواز شریف آج بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے

وزیراعظم نواز شریف آج بھکھی پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے

پانامہ کیس کی ٹینشن یا لوڈشیڈنگ پرعوام کے بڑھتے ہوئے احتجاج کا اثر

اسلام آباد: پانامہ کیس کے فیصلےسے پہلےحکومت نے بھکھی پاورپراجیکٹ کے ہنگامی افتتاح کا فیصلہ کر لیا۔ آج وزیراعظم بھکھی پاورپلانٹ کا افتتاح کریں گے۔ وزراء کو ساری مصروفیات چھوڑ کرافتتاحی تقریب میں پہنچنے کی ہدایت کر دی گئی۔یاد رہے کہ حکومت نے وقت سے پہلے ہی بھکھی پاورپلانٹ کے ہنگامی افتتاح کا فیصلہ کر لیا۔ صوبائی اور وفاقی وزراء کو تمام کام چھوڑ کر سائٹ پر پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔ وزیراعلیٰ  پنجاب شہباز شریف نے بھی قصور میں گندم کٹائی مہم منسوخ کر کے بھکھی کا رخ کر لیا۔

وزیراعظم نواشریف پارٹی کارکنوں سے خطاب کریں گے،ابتدائی طورپربھکھی پاورپراجیکٹ سے700میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ کوفراہم کی جائے گی۔ دور وز پہلے بھکھی پاور پلانٹ کو‘‘ٹرائل رن’’ کے دوران ہی نیشنل گرڈ سے منسلک تو کر دیا گیالیکن اس دوران ٹربائن اڑ گئی اور پورا پلانٹ بھی ٹرپ کر گیا۔