مریم نواز کی بیٹی ، داماد سمیت شریف خاندان کی نواز شریف ، مریم نواز سے اڈیالہ جیل میں ملاقات

مریم نواز کی بیٹی ، داماد سمیت شریف خاندان کی نواز شریف ، مریم نواز سے اڈیالہ جیل میں ملاقات
کیپشن: image by facebook

راولپنڈی :شریف خاندان کی اڈیالہ جیل میں نواز شریف اور مریم نواز سے ایک گھنٹہ طویل ملاقات ، سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف ،ان کی والدہ ،  حمزہ شہباز ، سلمان شہبازنے نواز شریف ، مریم نواز سے تفصیلی ملاقات کی ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کے بعد نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کے بعد مریم نواز کے داماد راحیل منیر اوربیٹی مہرالنساءبھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ،مریم نوازکے داماد اوربیٹی کھانا،پھل اورکپڑے ساتھ لائے، ان کی ملاقات تقریباََ آدھا گھنٹہ تک جیل سپریٹنڈنٹ کے کمرے میں ہوئی ۔

یہ بھی پڑھیئے:جیل میں کھانا خود بناتا تھا ، نواز شریف کو بھی ایسا ہی کرنا پڑے گا:یوسف رضا گیلانی
 

واضح رہے اس سے قبل شریف فیملی بھی نواز شریف اور مریم نواز سے ملاقات کر چکے ہیں جن کی ملاقات ایک گھنٹہ 20منٹ تک چلتی رہی۔ 

شریف فیملی میں نواز شریف کی والدہ ،شہباز شریف ،حمزہ شہبازاور سلمان شہبازاور نواز شریف کے ڈاکٹرآصف شامل تھے۔یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم نوا ز کو گزشتہ روز لندن سے لاہور پہنچنے پر لاہور ائیرپورٹ پر گرفتار کیا گیا اور وہاں سے اسلام آباد ائیرپورٹ پر لے جا کر بذریعہ سڑک اڈیالہ جیل منتقل کیا گیا تھا۔

اس سے پہلے مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم مشاورت اور وکالت نامے پر دستخط کرانے کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی اور جیل سپریٹنڈنٹ کی موجود گی میں سابق وزیر اعظم نواز شریف سے صرف پانچ منٹ ملاقات کر سکی تھی۔