اٹک ٹو اڈیالہ ،چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل منتقل

اٹک ٹو اڈیالہ ،چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل منتقل

راولپنڈی:  پولیس ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی کو لے کر اڈیالہ جیل پہنچ گئی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل لے کر آنے والے  اسلام آباد پولیس کے قافلے میں 15 گاڑیاں، 2 بکتر بند اور ایمبولینس شامل تھیں۔

پولیس کی نفری  نے چیئرمین پی ٹی آئی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر اٹک جیل سے براستہ موٹر وے اڈیالہ جیل منتقل کیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کواڈیالہ جیل منتقل کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں چیئرمین پی ٹی آئی کے لیے مخصوص کمرے کی صفائی کا عمل مکمل ہوگیا ہے اور انہیں عدالتی احکامات کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی۔جیل ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کوجیل میں کمرہ واٹیچ باتھ دیا جائے گا تاہم ان کے کھانے کے حوالے سے فیصلہ نہیں کیا گیا۔

مصنف کے بارے میں