Get Alerts

بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خواتین مسافر پر تشدد کرنے والی ایف آئی اے اہلکار معطل

 بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خواتین مسافر پر تشدد کرنے والی ایف آئی اے اہلکار معطل

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر خواتین مسافروں پر ایف آئی اے کی خاتون اہلکار کے تشدد کی نئی ویڈیو منظر عام آنے کے بعد ایف آئی اے کی اہلکار معطل کر دی گئی۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایف آئی اے کی خاتون اہلکار مسافر خواتین کو بے دردی سے بالوں سے جکڑ کر تھپڑ مار رہی ہے۔ بے نظیر انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا لاؤنج بے بس و لاچار خواتین مسافروں کی چیخوں سے گونجتا رہا۔

اس دوران کسی نے ایف آئی اے کی غصے سے بھری اہلکارکو روکنے کی کوشش نہیں کی۔ 3 دن گزرنے کے بعد بھی اہلکار کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔