سعودی عرب میں انسداد منشیات کے قومی منصوبہ کی مدت میں ایک سال کی توسیع

سعودی عرب میں انسداد منشیات کے قومی منصوبہ کی مدت میں ایک سال کی توسیع

ریاض: سعودی وزیر داخلہ اور ولی عہد محمد بن نائف نے انسداد منشیست کے قومی منصوبہ نیبراس کی مدت میں مذید ایک سال کی توسیع کر دی ہے ۔عرب نیوز کے مطابق انسداد منشیات کمیشن کے سیکرٹری جنرل اور نیبراس پراجیکٹ کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عبدللہ بن محمد الشریف نے کہا ہے کہ ولی عہد محمد بن نائف نیشنل کمیٹی فار نارکوٹک کنٹرول(این سی این سی ) کے چیئرمین بھی ہیں نے منشیات کے استعمال کی روک تھام کے لئے عملے اور کونسلرز کی تربیت کے لئے 17 تربیتی مراکز کے قیام کی منظوری دی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اس قومی پروگرام کا مقصد نہ صرف طلبہ ،اساتذہ ،ائمہ اور ماہرین صحت میں آگاہی پیدا کرنا ہے بلکہ منشیات کے خلاف کوششیں جاری رکھنا بھی ہے ۔اس پروگرام میں سپورٹس سٹارز کو بھی شامل کیا گیا ہے جو 10 سے 15 سال کی عمر کے بچوں میں منشیات کے استعمال اور اس سے بچاﺅ سے متعلق پیغامات دیں گے ۔

کمیشن نے حال ہی میں 45 تربیتی کورسز کا انعقاد کیا جس میں بڑی تعداد میں مینیجرز کو سعودی عرب کے کئی علاقوں بشمول مکہ،جزان ، نجران، تبوک، شمالی سرحدوں ،مشرقی علاقوں قاسم ،ریاض الباہا اور جوف میں منشیات اور دیگر نشہ آور اشیاءکے استعمال کی روک تھام کے لئے تربیت دی گئی ۔