Get Alerts

اذان کے بارے میں غلط بیان پر تنقید کے بعد سونو نگم نے سر کے بال منڈوا دیے

اذان کے بارے میں غلط بیان پر تنقید کے بعد سونو نگم نے سر کے بال منڈوا دیے

ممبئی:سونو نگم کے اذان کے بارے میں غلط بیان کے بعد دنیا بھر سے سونو کو تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

اس واقعے کے بعد ایک بھارتی مسلمان نے اعلان کیا کہ جو کوئی سونو نگم کے سر کے بال اتار کے آئے گا اسے دس لاکھ روپے کا انعام دیا جائے ۔

اس اعلان کے بعد سونو نگم نے اپنے سر کے بال خود منڈوا دیے اور پھر مطالبہ کیا کہ اب مجھے انعام دیا جائے ۔

سونو نگم کا مزید کہنا ہے کہ ’ میں اپنے مسلمان بھائیوں کو کہتا ہوں کہ اس بات کو چیلنج نہ لیں اور آ کر میرے سر کے بال اتار دیں‘۔