شیکھردھون کی جہاز میں شرارتوں کی ویڈیو وائرل

شیکھردھون کی جہاز میں شرارتوں کی ویڈیو وائرل
کیپشن: فوٹو سکرین شاٹ

لاہور : بھارتی کرکٹر شیکھر دھون جارحانہ بلے بازی کی وجہ سے مشہور ہیں لیکن عام زندگی میں وہ دوست احباب سے ہنسی مذاق اور شرارتیں کرنا پسند کرتے ہیں۔

????

A post shared by Team India???????? (@indiancricketteam7) on



انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں شیکھر دھون آئی پی ایل فرنچائز سن رائز حیدرآباد میں شامل اپنے ساتھی غیر ملکی کھلاڑیوں کو سوتے میں تنگ کرتے نظر آئے۔
یہ بھی پڑھیں۔۔۔شاہد آفریدی ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے
دھون نے دوران پرواز ایک کاغذ کا ٹکڑا لے کر اسے موڑا اور سوئے ہوئے شکیب الحسن اور راشد خان کی ناک میں ڈال کر انہیں تنگ کرنے کی کوشش کی ،شکیب اور راشد بھی اپنی دھن کے پکے نکلے ، دونوں پر رتی برابر بھی اثر نہ ہوا اور وہ سوئے ہی رہے۔واضح رہے کہ شکیب الحسن کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے جبکہ راشد خان افغان کرکٹر ہیں۔