اسلام آباد:سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے قلمدان کی تبدیلی کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا خاندان سو سال سے سیاست میں ہے ، بڑے بڑے عہدے آئے اور گئے۔
اب بھی عمران خان کا کھل کے ہی دفاع کریں گے، خاندان سو سال سے سیاست میں ہیں بڑے بڑے عہدے آۓ اور گئے، ہمیشہ کہا ہے کابینہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے،اب بھی PM کو کہا تھا MNA کے طور پر زیادہ بہتر پرفارم کر سکتا ہوں یہ فیصلہ PM کا ہے کہ سائینس اور ٹیکنالوجی کی وزارت چلانی ہے https://t.co/O43Q9RHkjq
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 19, 2019
ہمیشہ کہا ہے کابینہ وزیر اعظم کی صوابدید ہے۔ فواد چودھری نے کہاعمران خان سے کہا کہ ایم این اے کے طور پر زیادہ بہتر پرفارم کر سکتا ہوں ، یہ فیصلہ وزیر اعظم کا ہے کہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت چلانی ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کرتے ہوئے فواد چودھری سے وزارت اطلاعات لیکر سائنس و ٹیکنالوجی کی وزارت دیدی تھی۔