اسلام آباد: پی آئی اے کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا، پریشرکم ہونےکے باعث جہاز کی ونڈ اسکرین میں دراڑپڑ گئی تھی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق ، کراچی سے اسلام آباد جانے والی پروازکے کیبن کا آکسیجن پریشرکم ہونے کے باعث ایئربس اے 320 طیارے کی ونڈ اسکرین میں دراڑپڑ گئی تاہم کپتان نےاپنی مہارت سے طیارے کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا ۔
ترجمان نے بتایا کہ دوران سفر بہاولپور کی فضائی حدود میں طیارے میں فنی خرابی پیدا ہوئی، معمولی فنی خرابی کے باعث کاک پٹ میں موجود ونڈو کی سیل لیک ہوگئی تھی جس سے آکسیجن کا پریشر کم ہو گیا تھا۔