کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کا پہلا دور کامیاب رہا: شیخ رشید

کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کا پہلا دور کامیاب رہا: شیخ رشید
کیپشن: کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کا پہلا دور کامیاب رہا: شیخ رشید
سورس: file

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی سے پنجاب حکومت کے مذاکرات جاری ہیں۔ پہلی میٹنگ پنجاب حکومت نے کی جو کامیابی ہوئی ۔

سحری کے وقت ٹویٹر پر جاری اپنے وڈیو پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بات چیت کا دوسرا مرحلہ صبح شروع ہوگا۔ انہوں نے یرغمال بنائے گئے11 پولیس اہلکاروں کو چھوڑ دیا ہے۔

 انہوں نے مزید کہا کہ کم و بیش 192 ناکوں میں سے ایک ناکہ رہ گیا تھا اس میں بھی بہتری آگئی ہے۔ دوسرے دور میں باقی معاملات بھی طے پا جانے کی امید ہے۔ ٹی ایل پی کے لوگ مسجد رحمۃ اللعالمین کے اندر چلے گئے، پولیس بھی پیچھے ہٹ چکی ہے۔

ادھر کراچی میں دیگر علماء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے لاہور واقعے کے خلاف آج ملک بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کا اعلان کردیا ہے۔

دوسری طرف مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم بھی اس معاملے میں مفتی منیب کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ مجلس عمل کے پلیٹ فارم سے اس واقعے کی مذمت کرتے ہیں۔