معروف اداکارہ کو فیشل کروانا مہنگا پڑ گیا 

معروف اداکارہ کو فیشل کروانا مہنگا پڑ گیا 

ممبئی : معروف بھارتی اداکارہ زیادہ خوبصورتی کی چکر میں اپنے چہرہ جلا بیٹھی  ، بھاریت اداکارہ و ماڈل گرل رائزہ ولسن کو چہرے کا فیشل کروانے کے بعد شدید ری ایکشن ہوگیا ، جس سے چہرے کی حالت ہی بگڑ گئی ۔ 

تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈٰا کا کہناہے کہ فیشل کرانے کے بعد اداکارہ کی آنکھوں کے نیچے سوجن ہوگئی ، ادکارہ نے بتایا کہ گزشتہ روز میں سادہ فیشل کروانے گئی تھی لیکن انہوں نے مجھے زبردستی ایک ایسا عمل کرانے کا کہا جس کی ضرور نہیں تھی ۔ 

اداکارہ نے کہا کہ اس کے نتیجے میں آنکھوں کے نیچے سوجن ہوگئی اور صورتحال کے بعد ڈاکٹر نے بھی ملنے سے منع کردیا ، جبکہ ان کے سٹاف کا کہناہے کہ ڈاکٹر شہر سے باہر ہیں ، اس وجہ سے ابھی ہم کچھ نہیں کرسکتے  ہیں ۔