حساس اداروں کیخلاف سوشل میڈیا کمپین چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ ، 24 گرفتار

حساس اداروں کیخلاف سوشل میڈیا کمپین چلانے والوں کے گرد گھیرا تنگ ، 24 گرفتار
سورس: File

اسلام آباد: حساس اداروں  کیخلاف سوشل میڈیا پرنفرت انگیزمواد پھیلانے میں ملوث دو درجن افراد گرفتارکر لیے گئے ۔ ایف آئی اے کی چار خصوصی ٹیموں نے  گیارہ شہروں سے گرفتاریاں کیں ۔ اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں ملوث ملزمان کیخلاف دہشتگردی قوانین کے تحت مقدمات چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ 

وفاقی تحقیقاتی اداے ایف آئی اے کی 4 خصوصی ٹیموں  نے  حساس اداروں کیخلاف سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد پھیلانے میں ملوث دو درجن افراد کو 11 شہروں سے گرفتار کر لیا۔

 سرکاری دستاویز کے مطابق انسداد دہشتگردی ونگ نے اب تک 19 مقدمات درج کیے۔اس سے قبل 13 اپریل کو بھی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر اداروں کیخلاف نفرت انگيز مواد پھيلانے کے الزام میں مختلف شہروں سے مزید 6 افراد کو گرفتار کر لیا تھا۔

حکام کے مطابق اداروں کیخلاف سوشل میڈیا مہم میں ملوث ملزمان کیخلاف دہشتگردی قوانین کے تحت مقدمات چلانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ مذکورہ تمام کیسز سائبر کرائم ونگ سے انسداد دہشتگردی ونگ منتقل کر دیئے گئے۔

  12 اپریل کو بھی ایف آئی اے نے پاک فوج کیخلاف شوشل میڈیا پر منظم مہم میں ملوث نیٹ ورک کے مزید 6 افراد کو گرفتار کر لیا تھا ۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کراچی، لاہور، اسلام آباد، ملتان اور فیصل آباد سے گرفتار کیے گئے تھے ۔۔

مصنف کے بارے میں