باکھڑا ڈیم سے دریائے ستلج میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا

باکھڑا ڈیم سے دریائے ستلج میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا
کیپشن: بھارت نے لداخ ڈیم کے 5 میں سے 3 اسپیل ویز کھول دیئے ہیں، ترجمان۔۔۔۔۔۔فوٹو/ اسکرین گریب

 قصور: ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کے بعد اب بھارت نے آبی جارحیت شروع کر دی۔ باکھڑا ڈیم سے دریائے ستلج میں پانی کا ریلا چھوڑ دیا۔ باکھڑا ڈیم سے دریائے ستلج میں چھوڑے گئے پانی کے باعث گنڈا سنگھ والا پر پانی کی سطح 16 فٹ تک بلند ہو گئی ہے۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق ڈیڑھ سے 2 لاکھ کیوسک پانی پاکستانی حدود میں داخل ہو سکتا ہے۔ اگلے 12 سے 24 گھنٹوں میں یہ پانی گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پاکستان میں داخل ہو گا۔ بھارت کی طرف سے سرکاری طور پر ابھی تک کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ سندھ، قصور اور اطراف کے اضلاع کی انتظامیہ کو ممکنہ ہنگامی صورتحال کے لیے تیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ بھارت نے لداخ ڈیم کے 5 میں سے 3 اسپیل ویز کھول دیئے ہیں۔

دوسری جانب بھارت نے اچانک بغیر شیڈول الچی ڈیم سے بھی پانی چھوڑ دیا جس کی وجہ سے دریائے سندھ میں سیلاب کا خدشہ ہے۔ اضافی پانی تقریبا 12 گھنٹوں میں تربیلہ جبکہ 18 گھنٹوں تک ڈی آئی خان پہنچے گا۔ پی ڈی ایم اے نے ڈیم اتھارٹیز کو پانی کو مناسب مقدار میں چھوڑنے اور کنٹرول کرنے کی ہدایت کی ہے۔