ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، وفاقی دارلحکومت میں 7 نئے کیس رپورٹ

ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، وفاقی دارلحکومت میں 7 نئے کیس رپورٹ
سورس: File

اسلام آباد: اسلام اباد میں ڈینگی کیسز میں  اضافہ ہونے لگا۔ گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام اباد میں ڈینگی کے 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ  ہیلتھ اتھارٹی (ڈی ایچ او )کے مطابق اسلام اباد میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 28 ہو گئی۔

 ڈی ایچ او  کا ککہنا ہے کہ روان سیزن ڈینگی سے متاثر ہونے والے مریضوں میں 79 فیصد مرد جبکہ 21 فیصد خواتین ہیں۔

اسلام اباد کے دیہی علاقوں میں گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران 5 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسلام اباد کے شہری علاقوں میں گزشتہ جوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی سے 2 شخص متاثر ہوئے۔

اسلام اباد کے دیہی علاقوں میں ڈینگی کیسز کی مجموعی تعداد 18 ہو گئی۔

ڈی ایچ او  کا کہنا ہے کہ اسلام اباد کے شہری علاقوں میں ڈینگی سے ابتک 10 افراد متاثر ہوئے۔

پمز ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ ایک شخض ، ہولی فیملی ہسپتال میں 4 جبکہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں 6 ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں۔ اسلام اباد کے پرائیوٹ ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ 16 مریض زیر علاج ہیں۔

مصنف کے بارے میں