اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ اور فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کر دی

 اے بی ڈی ویلیئرز نے ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ اور فائنلسٹ ٹیموں کی پیشگوئی کر دی
سورس: File

مسٹر تھری سکسٹی کے نام سے مشہور سابق جنوبی افریقی کرکٹر اے بی ڈی ویلیئرز نے ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلسٹ اور حتمی فاتح دونوں کے لیے اپنی پیش گوئی کر دی۔

اپنے یوٹیوب چینل پر ایک حالیہ ویڈیو میں،ڈی ویلیئرز نے ٹیموں کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کہا  جن کے بارے میں انہیں یقین ہے کہ وہ سیمی فائنل میں جگہ بنا لیں گے اور ورلڈ کپ کا فائنل جیت لے گی۔ 

اے بی ڈی ویلیئرز  کے مطابق  رواں سال  بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا، انگلینڈ، جنوبی افریقا اور بھارت کی ٹیمیں شامل ہوں گی۔ فائنل میں بھارت اور انگلینڈ کی ٹیمیں پہنچ سکتی ہیں.

ڈی ویلیئرز نے کہا کہ بھارتی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ اور کراؤڈ کا ایڈوانٹج حاصل ہوگا، اسی لیے یہ ٹیم ورلڈکپ بھی جیت سکتی ہے۔

سابق جنوبی افریقی کپتان نے کہا کہ میں نے اپنی فہرست میں تین غیر ایشیائی ٹیموں کو شامل کیا ہے جو خطرناک ہے لیکن میں اس پر قائم رہوں گا۔ٹورنامنٹ میں ممکنہ طور پر چیلنجنگ سطحوں کے اثرات کو کم کرتے ہوئے اچھی وکٹیں حاصل کرنے کا امکان ہے. انہوں نے کہا کہ  میرا خیال ہے کہ  ورلڈ کپ کے دوران ہمیں خراب وکٹیں دیکھنے کو نہیں ملیں گی۔

 پاکستانی ٹیم سے متعلق سابق جنوبی افریقی کرکٹر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بھی سیمی فائنل میں پہنچنے کے کافی امکانات ہیں لیکن میں جنوبی افریقا کے زیادہ چانسز دیکھتا ہوں کیونکہ ہماری ٹیم ناتجربہ کار مگر بہت اچھی ہے۔

واضح رہے کہ ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ رواں برس بھارت میں 5 اکتوبر سے کھیلا جائے گا، ایونٹ کا افتتاحی میچ  2019 ورلڈ کپ کی فائنلسٹ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔

یاد رہے 14 اکتوبر کو احمد آباد  کے نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور بھارت کے درمیان زبردست ٹاکرا ہو گا۔ 

مصنف کے بارے میں