Get Alerts

شہباز شریف کل لندن روانہ ہوں گے 

شہباز شریف کل لندن روانہ ہوں گے 

لاہور: سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی کل لاہور سے لندن روانگی متوقع ہے۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف لندن دورے کے دوران نواز شریف سے اہم ترین ملاقات کرینگے۔

پارٹی ذرائع شہباز شریف کی نواز شریف سے ون آن ون ملاقات کے علاوہ پارٹی کے دیگر اہم رہنماؤں کے ہمراہ بھی ملاقاتیں ہوں گی ۔لندن میں موجود سابق وفاقی وزرا بھی نواز شریف و شہباز شریف کی ملاقات میں شریک ہوں گے ۔ نواز شریف و شہباز شریف اور پارٹی رہنماوں کی ملاقاتوں میں نواز شریف کی وطن واپسی کے اہم ترین موضوع پر گفتگو ہو گی ۔ 

ملاقاتوں میں نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی لیگل ٹیم کی شرکت بھی متوقع ہے۔ ملاقاتوں میں پارٹی قائد نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے تمام قانونی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔ 

مسلم لیگ ن کی قانونی ٹیم پارٹی قائد کو ان کی وطن واپسی کے حوالے سے قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دے گی ۔ شہباز شریف  کی اس سے پہلے 2 روز قبل بھی روانگی متوقع تھی ۔ چند ناگزیر وجوہات کی بنا پر شہباز شریف کی روانگی موخر ہو گئی تھی ۔ وزیراعظم کے عہدے سے سبکدوشی کے بعد شہباز شریف کا پہلا دور لندن ہو گا ۔ 

ٹیگز: