Get Alerts

کراچی میں ایک بار پھر تیز بارش،نشیبی علاقوں میں پانی جمع، کئی علاقوں میں بجلی غائب، تقریبات منسوخ

کراچی میں ایک بار پھر تیز بارش،نشیبی علاقوں میں پانی جمع، کئی علاقوں میں بجلی غائب، تقریبات منسوخ

حکمہ موسمیات نے آئندہ 3 سے 4 دنوں تک کراچی میں تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے

کراچی :شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر تیز بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے باعث معمولات زندگی متاثر ہو گئے ہیں۔ بارش کے پیش نظر مختلف سرکاری و نجی تقریبات منسوخ کر دی گئی ہیں۔

بارش کی پہلی بوند پڑتے ہی شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی، جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ کے الیکٹرک کے متعدد فیڈرز ٹرپ کر گئے ہیں جبکہ کچھ علاقوں میں کئی گھنٹے سے بجلی بند ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں صبح سے اب تک سب سے زیادہ بارش کلفٹن میں ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں 70 ملی میٹر تک بارش ہوئی ہے۔ شہر کے دیگر علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 3 سے 4 دنوں تک کراچی میں تیز بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے، جس کے دوران نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور ٹریفک نظام متاثر ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے، جبکہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔