Get Alerts

سٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز کامیابی، انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار پوائنٹس سے اوپر پہنچ گیا

سٹاک مارکیٹ میں تاریخ ساز کامیابی، انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار پوائنٹس سے اوپر پہنچ گیا

آج کے دن 482 کمپنیوں کے 80 کروڑ 90 لاکھ سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جس کی مالیت 48 ارب 43 کروڑ روپے رہی

کراچی: سٹاک مارکیٹ میں  100 انڈیکس 1 لاکھ 50 ہزار پوائنٹس عبور کر گیا۔

کاروباری دن کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس میں 2,127 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو اسے 150,323 پوائنٹس کی بلند ترین سطح تک لے گیا۔ دن کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 49 ہزار پوائنٹس پر بند ہوا، جو ایک ریکارڈ ہے۔

آج کے دن 482 کمپنیوں کے 80 کروڑ 90 لاکھ سے زائد شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جس کی مالیت 48 ارب 43 کروڑ روپے رہی۔ یہ اضافہ گزشتہ دو سالوں کے دوران 110,000 پوائنٹس کے اضافے کا تسلسل ہے، جب جولائی 2023 میں 100 انڈیکس تقریباً 40 ہزار پوائنٹس پر تھا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مالیاتی استحکام، آئی ایم ایف کی بحالی، کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری، اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے نے مارکیٹ کی مضبوط کارکردگی کو ممکن بنایا ہے۔

وزیرِاعظم شہباز شریف نے اس کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کاروں اور تاجروں کے اعتماد سے ملکی معیشت کو نئی طاقت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہے اور مستقبل میں بھی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔