Get Alerts

وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا جلد دورہ کرنے کا اعلان

وزیراعظم کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا جلد دورہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ وہ بہت جلد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے تاکہ وہاں جاری امدادی کارروائیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزراء متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کی نگرانی کر رہے ہیں اور متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے۔

وزیراعظم نے تندہی سے جاری امدادی کوششوں پر تمام متعلقہ اداروں اور افراد کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں بجلی کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی ہے تاکہ عوام کو سہولیات میں کسی قسم کی کمی نہ ہو۔