Get Alerts

تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات کے لیے امیدوار دستیاب نہیں:عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات کے لیے امیدوار دستیاب نہیں:عظمیٰ بخاری کا دعویٰ

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کو ضمنی انتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدوار نہیں مل رہے، جس کی وجہ سے پارٹی کو نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں دو ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کو واضح شکست ہوئی ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کے کئی امیدوار ہر حلقے سے سامنے آ رہے ہیں، جو پارٹی کی مضبوطی کی علامت ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عوام نے بانی پی ٹی آئی کی نفرت انگیز سیاست کو مسترد کر دیا ہے اور اب مسلم لیگ (ن) ہی عوام کی پہلی ترجیح بن چکی ہے۔

وزیر اطلاعات نے مریم نواز کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی کارکردگی سے پارٹی کو عوامی حمایت حاصل ہوئی ہے اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔