Get Alerts

کراچی میں طوفانی بارش، پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول شدید متاثر

کراچی میں طوفانی بارش، پی آئی اے کی پروازوں کا شیڈول شدید متاثر

کراچی: شہر میں جاری طوفانی بارشوں کے باعث پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ہوا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق خراب موسم کی وجہ سے متعدد پروازیں منسوخ اور تاخیر کا شکار ہو گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق، کراچی سے کوئٹہ جانے والی پرواز اور اسلام آباد سے کراچی آنے والی پرواز کو منسوخ کر دیا گیا ہے، جبکہ لاہور سے کراچی آنے والی پرواز موسم بہتر ہونے تک لاہور ایئرپورٹ پر تاخیر کا شکار ہے۔

اس کے علاوہ، کراچی سے نجف جانے والی پرواز، کراچی سے جدہ کی پرواز پی کے 731 اور مدینہ منورہ کی پرواز پی کے 843 بھی تاخیر کا شکار ہیں۔

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ خراب موسم کی وجہ سے شیڈول متاثر ہوا ہے، جس پر ہم مسافروں سے معذرت خواہ ہیں۔ ترجمان کے مطابق، پی آئی اے کی پوری کوشش ہے کہ پروازوں کا معمول جلد از جلد بحال کر دیا جائے۔

ٹیگز: