Get Alerts

چھوٹے دکانداروں کے لیے آسان ٹیکس نظام آج سے نافذ، ایف بی آر کی اہم یقین دہانی

چھوٹے دکانداروں کے لیے آسان ٹیکس نظام آج سے نافذ، ایف بی آر کی اہم یقین دہانی

اسلام آباد:چھوٹے دکانداروں کے لیے آسان ٹیکس نظام آج سے نافذ کردیا گیا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے معاشی ٹیم کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ چھوٹے دکانداروں کی سہولت کے لیے آسان ٹیکس اسکیم متعارف کرائی گئی ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ کوئی بھی طبقہ قومی دھارے میں شامل نہیں ہوگا تو ٹیکس نظام مؤثر طریقے سے نہیں چل سکتا۔ حکومت کا مقصد چھوٹے تاجروں کو مشکلات سے بچاتے ہوئے انہیں ٹیکس نظام کا حصہ بنانا ہے۔

وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے بتایا کہ ہر دکاندار کو ایک پلیٹ کا سافٹ ورژن فراہم کیا جائے گا۔ جس دکان کے باہر یہ پلیٹ موجود ہوگی، ایف بی آر کی جانب سے دکاندار سے پوچھ گچھ نہیں کی جائے گی۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے کہا کہ پلیٹ اس بات کی ضمانت ہوگی کہ ایف بی آر کا کوئی ملازم دکاندار کو بلاوجہ تنگ نہیں کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ چھوٹے تاجر طویل اور پیچیدہ فارم کی وجہ سے ٹیکس نظام میں شامل نہیں ہوتے تھے، تاہم اب اس عمل کو آسان بنا دیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ چھوٹے تاجر ٹیکس نیٹ کا حصہ بن سکیں۔

ٹیگز: