اسلام آباد(آمنہ جنجوعہ)چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے اپوزیشن رہنماؤں محمود خان اچکزئی اور علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور اور قانون سازی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو نے اپوزیشن رہنماؤں کو پارلیمانی کمیٹیوں میں فعال کردار ادا کرنے کی دعوت دی۔ اپوزیشن رہنماؤں نے پی ٹی آئی چیئرمین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرنے کا کہا۔
ملاقات میں قانون سازی کے حوالے سے رابطے بڑھانے اور انتخابی اصلاحات کے لیے پارلیمان میں کردار ادا کرنے پر بھی بات چیت ہوئی۔