Get Alerts

اپوزیشن کمیٹیوں میں واپس آئے، پارلیمنٹ کو فعال بنانا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو

اپوزیشن کمیٹیوں میں واپس آئے، پارلیمنٹ کو فعال بنانا چاہتے ہیں: بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے تمام بینچز اور کمیٹیوں کا فعال ہونا ضروری ہے، اپوزیشن کمیٹیوں کے بائیکاٹ کے فیصلے پر نظرثانی کرے۔

میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ پارلیمنٹ اور اس کے عہدوں کو عزت دی، انتخابی اصلاحات میں بھی مثبت کردار ادا کیا۔ آج کے اپوزیشن سے رابطے کو اچھا آغاز قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر بات کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل پر ہر کسی کو شکایت ہے، اس عمل کو بہتر بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ پیپلزپارٹی انتخابی شکست کو خوش دلی سے تسلیم کرنے کے لیے تیار ہے۔

ٹیگز: