بیلجیئم: ہاکی ورلڈ کپ میں بھارت نے پاکستان کو 3 کے مقابلے میں 5 گول سے شکست دے کر قومی ٹیم کا ورلڈ کپ سفر ختم کر دیا۔
مقابلے میں بھارت نے ابتدا ہی سے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور پہلے کوارٹر میں تین گول سکور کیے۔ دوسرے اور تیسرے کوارٹر میں بھی بھارت نے ایک، ایک گول کرکے اپنی برتری مزید مستحکم کرلی۔
پاکستان کی جانب سے حنان شاہد نے دو جبکہ سفیان خان نے ایک گول سکور کیا، تاہم قومی ٹیم بھارتی برتری ختم کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
پاکستان اپنے گروپ میں ایک بھی میچ جیتنے میں کامیاب نہ ہو سکا۔ قومی ٹیم کو اپنے پہلے میچ میں انگلینڈ کے ہاتھوں 1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، جبکہ ویلز کے خلاف میچ برابر رہا۔
بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ہاکی ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا اور قومی ٹیم کا میگا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہوگیا۔