'سینیٹ میں آج کی کارروائی سے متعلق ایک دو روز میں مکمل بریفنگ دوں گا'

'سینیٹ میں آج کی کارروائی سے متعلق ایک دو روز میں مکمل بریفنگ دوں گا'

اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سینیٹ میں آج کی کارروائی کے حوالے سے ایک دو روز میں مکمل بریفنگ دیں گے۔ انھوں نے کہا کہ ان کیمرہ سیشن کی بات باہر نہیں کی جاتی اور 18 ستمبر کو پارلیمنٹرینز جی ایچ کیو آئے اور دعوت دی تھی جبکہ آرمی چیف نے کہا تھا کہ انھیں بلایا جائے گا تو وہ ضرور آئیں گے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق تمام سوال میرٹ پر تھے اور آرمی چیف نے سب کو تفصیلی جوابات دیے اور جب تک ہم ایک ہیں ہمیں کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ ڈی جی ایم او نے سیکیورٹی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

یاد رہے کہ آج چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی کی زیرصدارت سینیٹ کے پورے ایوان پر مشتمل کمیٹی کا اجلاس تقریباً ساڑھے 4 گھنٹے تک جاری رہا جس میں آرمی چیف نے قومی سلامتی اور اپنے بیرون ملک دوروں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔

خیال رہے کہ گذشتہ ہفتے سینیٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ پاکستان سمیت خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے براہِ راست پارلیمنٹ کو اعتماد میں لینے کے لیے سینیٹ کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں