Get Alerts

قاہرہ میں امریکی یونیورسٹی کا نقاب پر پابندی کا فیصلہ واپس

قاہرہ میں امریکی یونیورسٹی کا نقاب پر پابندی کا فیصلہ واپس

قاہرہ میں امریکی یونیورسٹی نے اپنے کیمپس کی حدود میں خواتین کے نقاب اوڑھنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔

جامعہ کی طالبات اور فیکلٹی کی خواتین ارکان نے اس فیصلے کے خلاف اپنی تشویش کا اظہار کیا تھا۔ یونیورسٹی نے اچانک ایک ای میل کے ذریعے یہ فیصلہ واپس لے لیا ہے اور کہا ہے کہ بعض طالبات اور عملہ کی ارکان خواتین نے اس پابندی پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا اور ان کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلے سے متاثر ہوئی ہیں۔

جامعہ نے کہا ہے کہ اس کی سکیورٹی پالیسیاں اور طریق کار اس کے کیمپس میں تمام طلبہ و طالبات اور فیکلٹی کے تحفظ کی ضمانت دیتے ہیں۔