قاہرہ میں چرچ میں دھماکا، 25 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

قاہرہ میں چرچ میں دھماکا، 25 افراد ہلاک ، متعدد زخمی

قاہرہ: قبطی عیسائیوں کے کمپلیکس میں ہونے والے بم دھماکے میں 25 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ یہ دھماکہ اتوار کو چرچ میں سروس کے دوران ہوا جس میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں۔ دھماکے سے خواتین اور بچے زیادہ متاثر ہوئے ہیں۔

دھماکہ قاہرہ میں سینٹ پیٹرز چرچ میں ہوا جو سینٹ مارکس کیتھڈرل کے ساتھ ہی کمپلیکس میں واقع ہیں۔ قبطی عیسائیوں کے روحانی پیشوا تواضروس دوم بھی سینٹ مارکس کیتھڈرل سے وابستہ رہے ہیں۔ مصر میں اسلامی شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے کئی بار مسیحی اکثریت کو نشانہ بنایا ہے۔

تصاویر اور ویڈیوز میں دیکھے جانے والے مناظر کے مطابق گرجا گھر کی کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے ہیں اور چھت کو بھی بہت نقصان پہنچا ہے۔  دھماکہ مقامی وقت کے مطابق صبح دس بجے کے قریب ہوا۔ مصر کے وزیر داخلہ نے قاہرہ کے سکیورٹی چیف کے ہمراہ جائے وقوعہ کا دورہ کیا۔ مصر میں قبطی مسیح آبادی مجموعی آبادی کا دس فیصد ہیں۔