بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 12ہوگئی

بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکا، جاں بحق افراد کی تعداد 12ہوگئی

ہرنائی : بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔مزید 4افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ جاں بحق افراد کی تعداد12 ہوگئی۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق 8کان کنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا .کان میں مجموعی طور پر20مزدور پھنس گئے تھے۔

گزشتہ رات گئے ہرنائی کے علاقے زردآلو کے مقامی کوئلہ کان میں گیس بھر جانے کے باعث دھماکا ہوا جس کے باعث کان میں کام کرنے والے مزدور پھنس گئے تھے۔