شیخ رشید نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اہم کام کردیا 

شیخ رشید نے ٹویٹر اکاؤنٹ پر اہم کام کردیا 

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے وزارت داخلہ  کا قلمدان ملتے ہی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تین افراد کے علاوہ سب کو ان فالو کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھی چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سب کو ان فالو کردیا تھا، اس سے قبل وہ اپنی سابقہ اہلیہ جمائمہ سمیت تقریباَ ڈیڑھ درجن افراد اور اداروں کو فالو کررہے تھے ۔ 

عمران خان ان چند علامی رہنماؤں مین شامل ہیں جو ٹویٹر پر وقتاَ فوقتاََ بیانات دیتے ہیں ، ان کا شمار مقبول ترین سیاسی رہنماؤں  میں ہوتا ہے ، ٹویٹر پر عمران خان کے فالورز کی تعداد ایک کروڑ 29 لاکھ ہے ۔ 

ٹویٹر پر وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد کے پروفائل کے مطابق وہ اس قت وزیراعظم عمران خان ، پاکستان مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ڈی جی اور اپنی سابقہ وزارت پاکستان ریلوے کو فالو کررہے ہیں۔

پاکستان کے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈٰیا پر انتہائی مقبول گردانے جانے والے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد خلیجی اخبار کے مطابق اپنی وزارت کی تبدیلی سے قبل متعدد اہم ترین افراد سمیت کئی اداروں کو فالو کررہے تھے ۔

ٹویٹر پروفائل کے مطابق سینئیر سیاستدان شیخ رشید احمد کو فالو کرنے والے افراد کی تعداد پانچ اعشاریہ پانچ ملین ہے ۔